ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاک ڈاون قوانین کی خلاف ورزی : شمالی کینرا میں 175 موٹر گاڑیاں کی گئیں ضبط

لاک ڈاون قوانین کی خلاف ورزی : شمالی کینرا میں 175 موٹر گاڑیاں کی گئیں ضبط

Thu, 20 May 2021 13:53:09    S.O. News Service

کاروار، 20؍ مئی (ایس او نیوز) لاک ڈاون قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کل 19 مئی کو ضلع شمالی کینرا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 175 موٹر گاڑیاں ضبط کرلیں۔

ضلع ایس پی کی طرف سے جاری اطلاع کے مطابق ضلع شمالی کینرا میں 18  مقامات پر کووڈ کے معاملات میں بہت ہی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے اس لئے ان علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود ان مقامات پر غیر ضروری طور پر بائکس اور دوسری موٹر گاڑیاں سڑکوں پر دوڑ رہی تھیں جنہیں روک کر کیس درج کیا گیا۔ اس کی تفصیل اس طرح ہے: کمٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں 31، سرسی نئی مارکیٹ حدود میں 35، سرسی ٹاون پولیس اسٹیشن 20، گوکرن 20 کے علاوہ دیگر علاقوں میں ضبط کی گئی گاڑیوں سمیت جملہ تعداد 175 ہے۔

ایس پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے ضلع میں لاک ڈاون قوانین کو سختی کے ساتھ لاگو کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ خاص کر کنٹینمنٹ زون میں زیادہ سختی برتی جائے گی۔


Share: